ون ڈے میں 7 ہزار رنز بنانے والی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر

لکھنو(این این آئی)متھالی راج ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنیو الی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔متھالی راج نے یہ کارنامہ اتوار کو جنوبی افریقہ سے جاری ہوم سیریز کے چوتھے میچ میں انجام دیا، بھارتی کپتان کیریئر کے 213 ویں میچ میں 7 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئیں، 1999 میںڈیبیو کرنے والی متھالی اس سے قبل 6 ہزار رنز مکمل کرنے والی بھی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بنی تھیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز 5992 رنز کے ساتھ موجود ہیں تاہم وہ 2016 میں انٹرنیشنل

کرکٹ سے ریٹائر ہوچکیں۔ متھالی نے اس مقابلے میں 71 بالز پر 45 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں