کورونا ہیت تبدیل کرتا رہتا ہے، متواتر بُوسٹر ویکسین کی ضرورت پڑے گی، شیرن کاک

کورونا ہیت تبدیل کرتا رہتا ہے، متواتر بُوسٹر ویکسین کی ضرورت پڑے گی، شیرن کاک

عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف متواتر بُوسٹر ویکسین کی ضرورت پڑے گی کیونکہ جینیاتی تغیرات کی وجہ سے یہ وائرس انسانوں میں اجتماعی قوتِ مدافعت کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے اور زیادہ شدت سے پھیل سکتا ہے۔ 

یہ بات برطانیہ میں کورونا وائرس کی جینیاتی تحقیق کی سربراہ شیرن پی کاک نے ایک انٹرویو میں کہی۔

ناول کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ساڑھے 26 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق یہ وائرس تقریباً ہر دو ہفتے بعد اپنی ہیت بدل لیتا ہے اور اگرچہ ہیت بدلنے کی یہ رفتار فلو یا ایچ آئی وی کے مقابلے میں کم ہے، لیکن پھر بھی رفتار اتنی ہے کہ ویکسین میں بار بار ہلکی تبدیلی کی ضرورت پڑتی ہے۔ 

شیرن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف چوہے بلی کی اس لڑائی میں بین الاقوامی تعاون کی ضرورت رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بُوسٹر ویکسین کی ضرورت پڑتی رہے گی کیونکہ کورونا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت ہمیشہ برقرار نہیں رہتی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں