سینٹ کے انتخاب میں حکومت کی کامیابی کے اثرات،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی(این این آئی)چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی اتحاد کی کامیابی کے بعدسیاسی افق پر حالات بہتر ہونے اور ڈالر کی قدر گھٹنے سے درآمدی لاگت میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی جیسی توقعات پرپاکستان شیئرز مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی پاکستان اسٹاکایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل برقرار رہاجسکے نتیجے میں گزشتہ دوروزہ کاروبار میں 4.5فیصد مارکیٹ ریکور ہوگئی۔ انڈیکس کی 44700پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب 82اشاریہ 38فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ مارکیٹ سرمایہ میں ایک کھرب

64ارب 65کروڑ 24لاکھ 44ہزار 791روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کاکہناتھاکہ 2.2ارب ڈالر کے ساتھ ترسیلات زر کی آمد کے بلند اعدادوشمار، کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس رہنے جیسے عوامل مارکیٹ پر اثرانداز رہے تاہم پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کورعنا کی تیسری لہر سے بچاو کے لیے اسمارٹ لاک شروع ہونے سے آنے والے دنوں میں کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ پیر کو کاروباری دورانیئے میں بھرپورسرمایہ کاری کے باعث ایک موقع پر1051پوائنٹس کی تیزی بھی رونماہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 978اشاریہ51 پوائنٹس کے اضافے سے 44766اشاریہ 59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 420اشاریہ16 پوائنٹس کے اضافے سے18569اشاریہ53، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1737اشاریہ57پوائنٹس کے اضافے سے 74262اشاریہ20 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 479اشاریہ30 پوائنٹس کے اضافے سے 22156اشاریہ66 پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت3 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 45کروڑ 55لاکھ 50ہزار 207حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار403 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 332کے بھاو میں اضافہ 59کے داموں میں کمی اور 12کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سرگرم کمپنیوں میں ٹی آر جی پاکستان،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ،بائیکو پٹرولیم،کے الیکٹرک،ہم نیٹ ورک،پاکستان ریفائنری اور دیگر کمپنیاں شامل تھیں۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاو 690روپے بڑھکر10190 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاو 286روپے 25پیسے بڑھکر 6036روپے 25پیسے ہوگئے جبکہ سن ریز ٹیکسٹائل کیبھاو71روپے 03پیسیگھٹ کر 876روپے 97پیسے اور وائتھ پاکستان کے بھاؤ21 روپے54 پیسے گھٹ کر983روپے 58پیسے ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں