موٹروے پر ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 1662 گاڑیوں پر جرمانے

موٹروے پر ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 1662 گاڑیوں پر جرمانے

رپورٹ: اعجاز احمد
موٹروے پولیس کا موٹر وے، ایم نائن پر ’ون وے‘ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے مطابق آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی کی ہدایت پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جام شورو سیکٹر کی طرف سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

موٹروے پر ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 1662 گاڑیوں پر جرمانے

سیکٹر کمانڈر سید فرحان احمد کا کہناہے کہ 10 روز میں 1662 ہیوی، لائٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

 اس کے باوجود اگر ون وے کی خلاف ورزی کی جاتی رہی تو پھر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حادثات کی روک تھام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، کیوں کہ اس عمل سے کافی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں