لاپتہ شہری کی بازیابی کا معاملہ،سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب

لاپتہ شہری کی بازیابی کا معاملہ،سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری محمد عمر فاروق کو بازیاب نہ کرانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، شہری محمد عمر فاروق کو بازیاب نہ کرانے پر عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اپنے ریمارکس عدالت نے مزید کہا کہ سالوں سے گمشدہ شہری کی بازیابی میں پولیس کی کوشش نظر نہیں آتی ۔

اس کے بعد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں