عمران خان کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی، جبکہ عمران خان نے ایک بار پر پھر عوامی رابطہ مہم بڑھانے اور ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیاگیا جس کے مطابق 7 سے 15 جولائی کے درمیان عمران خان 16 مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے،7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کریں گے ،جبکہ 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہونگے،اسی طرح 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق11 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273 اور بہاولنگر پی پی 237 میں خطاب کریں گے۔

جبہ 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90 اور لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127 اور فیصل آباد پی پی 97 میں عوام سے خطاب کریں گے۔ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، جبکہ 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے متعدد حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ادھر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں انتخابی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں