عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،تحریک انصاف کا الزام

1100 ارب بچانے کیلئے حکومت نے این آر او ٹو لے لیا،پاکستان کا بنیادی مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے،ڈونلڈ لو سے متعلق خواجہ آصف کا بیان بےبنیاد ہے، فواد چوہدری اور شیریں مزاری کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی فون کالز ٹیپ ہورہے ہیں،پھر انہیں ٹیمپر کیا جاتا ہے،1100ارب روپے بچانے کے لیے حکومت نے این آر او ٹو لے لیا۔ فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے کہا گیا سرے محل ہمارا نہیں، جب بیچ کر پیسے ملنے تھے تو آصف زرداری نے کہا وہ ہمارا ہے،حکومت نے کرپشن کے قوانین نہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے،ٹیکس لگنےاورآئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے پر کوئی مزاحمت نہیں ہوئی،انکا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں، ڈونلڈ لو سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کو بےبنیاد ہے۔

ملکی سالمیت کا سہارا پاکستان میں عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر الزامات لگائے جارہے ہیں،کل بھی فرح خان پر الزامات لگائے گئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ الزامات لگا رہی ہے ۔جب حکومت بنی شہباز شریف نے بیان دیا 20 پلانٹس بند ہیں،حماد اظہر نے مطالبہ کیا ان پلانٹس کا نام بتائیں،لیکن وہ لسٹ ابھی تک نہیں آئی،پاکستان کا بنیادی مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خا ن کے گھرکا فون ٹیپ کیاگیا،عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا توفیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے،عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیاتھا،سپریم کورٹ نے فون کالز ریکارڈ کرنے سے منع کیاتھا،دلچسپ بات ہے کہ ائی ایس آئی نے کہا ہم نے 7 ہزار فونز ٹیپ کیے۔
شیرین مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے،پورے پاکستان میں جلسے ہوئےیہ اس سے یہ گھبرا گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے،1997کی ججمنٹ پڑھیں،جب حکومت گرائی گئی،فون ٹیپنگ ہوئی۔فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز روزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں۔الیکشن کی تاریخ دیں،مگر ہم لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں