عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن قوانین میں ترامیم اوور سیز پاکستانیوں کے حق کی خلاف ورزی ہے جب کہ آئین پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے۔ آئینی حق کو استعمال کرنے کی سہولت تارکین وطن کو فراہم نہیں جا رہی لہذا عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں