ای سیگریٹ تمباکو نوشی سے جان چھڑانے میں معاون قرار

ای سیگریٹ تمباکو نوشی سے جان چھڑانے میں معاون قرار

تمباکو نوشی پر کی گئی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیگریٹ نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد ای سیگریٹ کے استعمال کے ذریعے تمباکو نوشی سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

کنگز کالج آف لندن کی جانب سے شائع کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ای سیگریٹ کا استعمال تمباکو نوشی کی لت سے جان چھڑانے سمیت  سیگریٹ چھوڑنے کے لیے استعمال کیے جانے والے روایتی دیگر طریقے جیسے کہ ’ نیکوٹن ریپلیسمنٹ ‘ اور ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر بھی ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ای سیگریٹ کو تقریباً 10 سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے استعمال سے تمباکو نوشی کی عادت ختم ہونے کی شرح متاثر کُن نہیں ہے مگر اس کے استعمال کے ذریعے تمباکو نوشی سے نجات حاصل کرنے کے خواہشمند افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کینسر سے متعلق کی گئی ایک تحقیق میں 1,155 رضاکاروں سے آن لائن فارم پُر کروائے گئے جن میں تمباکو نوشی کے عادی افراد بھی شامل تھے۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے  آئی ہے کہ ایک سال قبل روایتی سیگریٹ چھوڑ کر ای سیگریٹ کا استعمال شروع کرنے والے رضاکار ایک سال کے دورانیے میں سیگریٹ نوشی ہی چھوڑ چکے تھے۔

2012ء سے 2017ء کے درمیان 5 مہم  پر مشتمل جمع کیے  گئے آن لائن ڈیٹا کے مطابق ای سیگریٹ روایتی سیگریٹ سے جان چھڑانے میں معاون ثابت ہوئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں