وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سکیورٹی سمیت امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تحت ملکی سکیورٹی، معاشی معاملات اور چینی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں سی پیک کے حفاظتی انتظامات سمیت امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں