راولپنڈی، چونترہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 46 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر چونترہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ اور ایس ڈی پی او صدر کاظم نقوی کی سربراہی میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن چکری اور چونترہ کے علاقے بگرہ مجاہد،کھنگھر، سنگرال، سہال، چھچھ راواں اور راجڑ میں کیاگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 46 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 20 کلاشنکوف،01 ایل ایم جی، 12 بور 02 رائفل، 02 رائفل تھری ناٹ تھری، 03 رائفل M4 اور 02 پستول 30 بور اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ چکری اورچونترہ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں