بچے کی بھارتی سپورٹس شو میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر فوقیت دینے کی ویڈیو وائرل

عرفان پٹھان کے سوال کے باوجود نوجوان کرکٹ مداح کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین بلے باز ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مٹھی بھر کھلاڑیوں نے جدید دور کی کرکٹ میں اپنا نام بنایا ہے، ان میں سے دو اور شاید سب سے نمایاں ہندوستان کے ویرات کوہلی اور پاکستان کے بابر اعظم ہیں۔ اگرچہ ویرات کوہلی نے طویل عرصے تک بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی لیکن سابق ہندوستانی کپتان فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ 33 سالہ بلے باز 2019ء کے بعد سے کوئی خاص اثر ڈالنے میں ناکام رہے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔
دوسری طرف بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور آخر کار اپنے کیریئر کی بلندی کو چھو لیا کیونکہ وہ اس وقت واحد بلے باز ہیں جو ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بابر اعظم کی ذہانت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بچے نے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر عرفان پٹھان کی میزبانی میں ایک شو میں شرکت کرتے ہوئے بابر اعظم کو کوہلی سے اوپر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا پہلا کھلاڑی دراصل ایک پاکستانی ہے، بابر اعظم ،وہ شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ توقع کے عین مطابق عرفان پٹھان نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے بچے سے سوال کیا کہ انہوں نے کوہلی کو بابر سے آگے کیوں نہیں رکھا کیونکہ کوہلی کو نمبر ایک اور بابر کو نمبر دو ہونا چاہیے۔ بچے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین بلے باز ہیں ، اس نے ویرات کوہلی کی خراب فارم کی بھی نشاندہی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں