ٹک ٹاک بند ہونے پر جنت مرزا کا حیران کن ردعمل

مکوآنہ(این این آئی)پاکستان میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک فالوور رکھنے والی اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں ہے۔سوشل میڈیا فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، سیشن میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیئے۔ایک صارف نے جنت مرزاسے سوال کیا کہ آپ کو ٹک ٹاک کے بند ہونے پر دکھ نہیں؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اس پر ایک بار پھر پابندی لگ

گئی ہے۔صارف کو جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردہ نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں