دبئی ایکسپو کیلئے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیا گیا

دبئی (این این آئی)دبئی ایکسپو کیلئے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیا گیا۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دبئی ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا،اس دوران ایکسپو سینٹر میں پاکستانی پویلین پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیاگیا، تقریب میں یو اے ای حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔پاکستان پویلین 28 ملین ڈالرز سے زائدلاگت میں تیار ہوا ہے، پویلین کی تعمیرکیلئے حکومت ابوظبی نے14ملین ڈالرامداد دی ہے۔اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ میں ان تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس خوبصورت پویلین بنانے میں کردار ادا کیا،اس پویلین کے ذریعے

ہماری 7 ہزار سال پرانی تہذیب فروغ پائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں