امراضِ گردہ میں مبتلا افراد کو ورزش سے کافی فائدہ پہنچتا ہے، تحقیق

امراض گردہ میں مبتلا افراد کو وزش سے کافی فائدہ پہنچتا ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کو پابندی کے ساتھ ورزش کرنے سے کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو کہ متحرک زندگی گزارتے ہیں انھیں امراض گردہ لاحق ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ جبکہ ورزش کرنے والوں کو امراض قلب بھی بہت کم ہونے کے ساتھ ان میں ان بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ 

یہ تحقیقی رپورٹ ورلڈ کڈنی ڈے پر یورپین جرنل برائے پریوینٹو کارڈیالوجی میں چھپی ہے جو کہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کا جرنل ہے۔ 

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بالغ افراد میں صحت کے فوائد کے حوالے سے جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لیے ہفتے میں کم ازکم 150 منٹ کی درمیانی شدت کی چہل قدمی یا پھر کم از کم 75 منٹ تک بہت تیز چلنے (جاگنگ کرنے) کا مشورہ دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں