پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص برآمد کرلیا

کراچی: پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص برآمد کرلیا

سچل پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص کو برآمد کرلیا، ملزم مجیب کی اہلیہ نے شوہر کی ملی بھگت سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کر رکھی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 2 فروری کو ابوالحسن اصفہانی کے رہائشی مجیب الرحمٰن اور اُس کے دوست کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو رہا کیا، ملزم کا رہائی پانے والا دوست گھر آگیا جبکہ ملزم مجیب رشتہ داروں کے گھر چھپ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مجیب کی اہلیہ نے شوہر کی ملی بھگت سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کردی، بیوی نے عدالت میں جھوٹی پٹیشن دائر کی کہ اس کے شوہر مجیب کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خود ساختہ لاپتا مجیب نے بیوی کی مدد پٹیشن میں 3 سگے بھائیوں کا نام ڈلوادیا، عدالت کے حکم پر پولیس نے 3 بھائیوں پر اغوا کی ایف آئی آر درج کی۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش کی تو لاپتا شخص کا موبائل فون استعمال ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس نے سراغ لگایا تو خود ساختہ لاپتہ شخص اپنی بہن کے گھر روپوش تھا۔

حکام کے مطابق پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں