بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایک بٹ کوائن پاکستانی کتنے لاکھوں روپے کا ہو گیا ؟

واشنگٹن( آن لائن )پیپرلیس کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 61ہزار ڈالر سے اوپر چلی گئی۔جبکہ معاشی ماہرین نے بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز قبل دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بتایا تھا کہ انہوں نے جنوری 2021 میںڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی خریدی ہے۔ٹیسلا کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ایک بٹ کوائن 44 ہزار ڈالر کی حد کو چھو گیا۔اب کرپٹو کرنسی نے ایک

اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار ڈالر (پاکستانی96 لاکھ روپے) سے بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں