پاکستانی کرنسی کی بے قدری، امریکی ڈالر مزید مہنگا، 212 روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) روپے کی گرتی قدر کے دوران امریکی ڈالر کے نئے ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں امریکی کرنسی 212 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 52 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 212 روپے تک پہنچ گئی۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 215 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ملک اب مکمل طور پر آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج پر انحصار کر رہا ہے، موجودہ 212 کی قدر کے قریب کچھ سپورٹ موجود ہے لیکن ہم روزانہ کی بنیاد پر روپے کی قدر میں بتدریج کمی دیکھ رہے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ عالمی ادارے سے معاہدے پر دستخط نہیں ہو جاتے۔

ماہرین نے زرمبادلہ کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کو بھی روپے پر دباؤ کی بڑی وجہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں