مفتاح اسماعیل اورانکی حکومت نے جو اقدامات کئے وہ دفاع نہیں کر پا رہے

انکا آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہو رہا ہے اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاکہناہے مفتاح اسماعیل اورانکی حکومت نے جو اقدامات کئے وہ دفاع نہیں کر پا رہے۔ انکا آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا جو پذیرائی مل رہی ہےاس سے ظاہر ہے لوگ عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کسان ،سرمایہ کار، تاجر مطمئن نہیں جبکہ ٹرانسپوٹرز سراپا احتجاج ہیں، لوڈ شیڈنگ حد سے زیادہ بڑھ گئی اور ڈیزل کی قیمت انتہائی حد تک بڑھا دی گئی ہے۔دو روز قبل ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے نشت ہوئی،اس نشت پر بہت اچھی پیشرفت ہوئی۔ ہم جانتےہیں الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کیا ارادے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے باز گشت ہے کہ 18 سیٹیں ن کی 2 پی ٹی آئی کی ہیں ، اس میں وزیبل ہاتھ بھی ہے اور ان وزیبل ہاتھ بھی ہے ، الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

شاہ محمود قریشی ے کہا کہ یہ الیکشن20 سیٹوں کا نہیں حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کا ہے ، اپنی وزارت اعلیٰ کے لیے سب کو جھونک سکتے ہیں ، اگر الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا اور ضمنی الیکشن میں اپنی ساکھ کھودی تو آج کہہ رہا ہوں جنرل الیکشن آپ دفن کردیں گے ، پھر اس ملک میں عام انتخابات کے نتائج قوم نہیں دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے ، قانونی اور مالی لحاظ سے یہ آزاد ادارہ ہے ، لوگوں کا اعتماد اس ادارے سے کم ہوتا جارہا ہے ، ڈسکہ کا واقعہ تو سامنے ہے ، خدارا کہیں 20 ڈسکے نہ پیدا کر دیجیے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں