مولانا صاحب کو پی ڈی ایم نے مسترد کردیا، اعظم سواتی

اسلام آباد( جنرل رپورٹر حالات )وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پتا نہیں مولانا فضل الرحمٰن کو کیا ہوگیا ہے، ان کو پی ڈی ایم نے مسترد کردیا، اب مولانا صاحب کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ یہ جماعتیں اپنے مفادات کے لیے پی ڈی ایم میں اکٹھی ہوئی ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ آئندہ 3 سالوں کے لیے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔

انہوں نے تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں الیکشن کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں