47

عظمیٰ بخاری کا فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومتیں کارکردگی سے چلتی ہیں، چمچہ گیری سے نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو جب حکومت جاتی نظر آتی ہے تو وہ نیب کی کمر پر چابک مار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میاں جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیا، ان کے خلاف خود مقدمہ درج کرواؤں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ میاں جاوید لطیف نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی، میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں