رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی چینی کی قیمت پھر بے قابو، ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں ‎

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چینی کی قیمت نے ایک بار پھر اڑان بھرلی ۔ 10 بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی۔ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10 بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں