5 بچوں کا غریب بے روزگار باپ خود کو مجرم سمجھتے ہوئے گرفتاری دینے کیلئے تھانے پہنچ گیا

بچوں کی کفالت نہیں کرپا رہا، گھر میں بھوک سے بلکتے بچوں کو دیکھ نہیں سکتا لہذا مجھے تھانے میں بند کر دیا جائے، غریب شخص کی پولیس سے درخواست

جعفر آباد (نیوز ڈیسک) 5 بچوں کا غریب بے روزگار باپ خود کو مجرم سمجھتے ہوئے گرفتاری دینے کیلئے تھانے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں ایک غریب شخص اپنی غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر گرفتاری دینے کیلئے پولیس اسٹیشن چلا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جعفر آباد کی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تھانے میں ایک غریب شخص آیا جس کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق تھانے آنے والا شخص 5 بچوں کا غریب اور طے روزگار باپ تھا، جو اپنے بچوں کو پیٹ نہ بھرنے پر خود کو مجرم سمجھنا لگا اور تھانے آ کر مطالبہ کیا کہ اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے استفسار پر اس غریب شخص نے بتایا کہ وہ 5 بچوں کا باپ ہے اور 3 دن سے بیروزگار ہے۔

اپنی غربت اور بے روزگار کی وجہ سے بچوں کی کفالت کرنے سے قاصر ہے، گھر میں بھوک سے بلکتے بچوں کو دیکھ نہیں سکتا اس لیے مجھے تھانے میں بند کر دیا جائے۔

پولیس کے مطابق ہمارے سمجھانے پر بھی وہ شخص اپنے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹا اور تھانے میں ہی دھرنا دے دیا۔ غریب شخص مسلسل مطالبہ کرتا رہا کہ اسے حوالات میں بند کیا جائے گا۔ اس صورتحال میں تھانے میں موجود ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو بھی افسردہ کر دیا۔ تھانے کے ایس ایچ او نے غریب شخص کو رقم دے کر تلقین کی کہ وہ گھر جا کر بچوں کی بھوک مٹانے کا انتظام کرے ۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عید الفطر کے موقع پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا تھا۔ صوبہ پنجاب کے علاقہ مانا والہ میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر 5 بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی تھی۔ بتایا گیا کہ محمد ارشاد نامی شخص ماناوالہ میں محلہ حسین ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، جس کے گھر کے اخراجات بھی عزیز و اقارب ہی پورا کرتے تھے تاہم عید پر بچوں نے والد سے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ کی جسے وہ پورا نہ کرسکا اور گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں