اٹک میں دس سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

بچی کی لاش کو رات گئے قبرستان سے برآمد کیا گیا،بچی چھٹی کے بعد قاری کو پانی کی بوتل دینے گئی تھی

اٹک (کرائم ڈیسک ) اٹک میں دس سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹک کے علاقے فقیر آباد میں پیش آیا جہاں پر بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔بچی کی لاش کو رات گئے قبرستان سے برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد کے بیان پر ایک ملزم کو شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔جبکہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی چھٹی کے بعد قاری کو پانی کی بوتل دینے گئی تھی۔پولیس نے معاملے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اٹک ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اٹک میں 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔ آئی جی پنجاب کاکہناتھا کہ ڈی پی او اٹک ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں ۔ سپراوائزری افسران متاثرہ خاندان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی اٹک کے علاقے فقیر آباد میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی 48 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے اٹک میں 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں