سنیل گواسکر نوجوان کرکٹر عمران ملک سے متاثر

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھارت کے نوجوان کرکٹر عمران ملک سے کافی متاثر نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ آخری مرتبہ میں جس بھارتی نوجوان کھلاڑی کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوا تھا وہ سچن ٹنڈولکر تھا اور اب عمران ملک جیسے نوجوان کو دیکھ کر پھر سے پرجوش ہورہا ہوں۔

جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹی 20 میچز میں شکست پر سنیل گواسکر نے تیسرے میچ کی تبدیلیوں پر اپنا موقف پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک جیسے نوجوانوں کو تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو تیسرا ٹی 20 میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔خیال رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا نے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں