ایمبر ہرڈنے اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد خاموشی توڑدی

نیویارک(شوبز ڈیسک) امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کی طرف سے ہتک عزت کے مقدمے میں اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف فیصلہ غیرمنصفانہ ہے۔ایمبر ہرڈ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جانبدارانہ رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہوئی اور جانی ڈیپ نے عدالتی کٹہرے میں گواہیوں کے لیے پیسے دے کر لوگوں کو بلایا۔

اسی پروگرام میں پچھلے ہفتے جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کو مدعو کیا گیا تھا۔ایمبر ہرڈ نے کہا کہ عدالت نے سوشل میڈیا پر جاری مباحثوں سے متاثر ہو کر فیصلہ دیا۔انہوں نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں کہا کہ جانی ڈیپ نے عدالتی کٹہرے میں شاندار اداکاری کی جس کی وجہ سے وہ مقدمہ جیت گیا۔یاد رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں رواں برس 11 اپریل کو جانی ڈیپ کی طرف سے ایمبر ہرڈ کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے کی سماعت شروع ہوئی۔یکم جون کو سنایا گیا عدالتی فیصلہ جانی ڈیپ کے حق میں رہا، جانی ڈیپ کی طرف سے عدالت میں 38 جبکہ ایمبر ہرڈ نے 24 گواہان کو پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں