ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح میں اضافہ ، مزید 32 اموات

ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح میں اضافہ ، مزید 32 اموات

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2ہزار 664افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار664کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار275مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار564ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 94 لاکھ85ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل21 ہزار121 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار805مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 70 ہزار 571 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار453ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 85 ہزار468 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار753ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار725ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 153ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 47 ہزار710کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 524 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار206 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار952 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 320 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں