بلوچستان میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 136 ہوگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوگیا، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.6 ہوگئی، صوبے کے تین اضلاع کوئٹہ، خضدار، اور ژوب سے 18 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 8 مریض صحتیاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 501 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے 13 کیسز خضدار سے 4 اور ژوب سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 206 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 8 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 868 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 136 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 202 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کے لیے 430 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس دوران کورونا کے 13مریض سامنے آئے جبکہ کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 3.0 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں