ملک میں تعلیم و صحت کی ترقی ضروری ہے، صدر

ملک میں تعلیم و صحت کی ترقی ضروری ہے، صدر

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں تعلیم اور صحت کا اہتمام کرلیا جائے تو کچھ برسوں میں پاکستان ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔

کراچی میں سلیم حبیب یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں آن لائن تعلیم کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ افرادی قوت کا شعبہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے، ہیومن ریسورس بنالیا تو اقوام میں پاکستان کا نام سرکردہ ملکوں میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں