اللّٰہ کرے اپوزیشن استعفیٰ دے، بہت مزا آئےگا، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ اللّٰہ کرے اپوزیشن استعفیٰ دے تو بہت مزا آئے گا۔ استعفوں کےبعد الیکشن لڑیں گے اور سب کو فارغ کردیں گے۔

نوشہرہ میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے عدم اعتماد کے علاوہ کوئی اور طریقہ قانون میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا انتخاب صاف اور شفاف طریقے سے ہوا۔ جس کو عدالت جانا ہے قانون پڑھ کرجائے۔ الیکشن ہم جیت چکے ہیں شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں