ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور ٹک ٹاکر کی جان لے لی 

لاہور( آن لائن )شاہدرہ میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا کرجاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان نگل لی۔شاہدرہ میں ایک نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ ویڈیو بنانے کے چکر میں جاں بحق ہو گیا،ریکسیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی موت ٹرین سے ٹکرانے کے باعث ہوئی۔جاں بحق نوجوان کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی،پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کو کئی بار ویڈیو بنانے سے منع کیا گیا اور خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا

لیکن وہ ٹرین کے ساتھ ویڈیو بنانے پر بضد تھا۔نوجوان کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا، اور اہلخانہ گہرے غم سے نڈھال ہیں۔پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر ریل گاڑی آنے کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں