سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی (آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 2550روپے کے اضافے سے1لاکھ 7ہزارروپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23ڈالرکے نمایاںاضافے سے1727ڈالر ہوگئیجس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2550روپے کے اضافے سے1لاکھ 7ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت2185روپے کے اضافے سے 91ہزار735روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے سے1370روپے ہوگئی ۔دوسری جانب مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے

مطابق روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین ہفتہ کے روز معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی جبکہ 1روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں