پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے: مصطفیٰ نواز

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، آئی ایم ایف شاید کئے گئے اضافہ سے مطمئن نہ ہو، سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سوال تو یہ ہے کہ عمران خان کی ناکامیوں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں