پریزائیڈنگ آفیسر کی باتوں سے پتہ چلا کہ وہ اسکرپٹ پڑھ رہےہيں، وزیراعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی باتوں سے پتہ چلا کہ انہیں کسی نے اسکرپٹ دیا تھا اور وہی اسکرپٹ وہ پڑھ رہے تھے۔

حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائیڈنگ آفیسر نے خود کہا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹوں کو ریجیکٹ کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ تو یہ سمجھے تھے کہ جسے کامیاب قرار دیا گیا ہے، وہ شاید حلف اٹھانے سے منع کردے کہ وہ تو الیکشن ہار گئے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں