پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر بسوں کے کرایوں میں20 فیصد اضافےکا امکان

پٹرول ڈیزل اور دیگرسامان کی درآمدی ڈیوٹی بڑھ گئی ہے، اخراجات بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں، ٹرکوں کے کرائے بھی 22 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر انٹراسٹی بس سروس کے کرایوں میں 20 فی صد اضافے کا امکان ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل اور دیگر سامان کی درآمدی ڈیوٹی بڑھ گئی ہے، اخراجات بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں، ٹرکوں کے کرائے بھی 22 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیاء خوردونوش سمیت بسوں اور ٹرکوں کے کرایوں میں اضافے کی مد میں بھی پڑیں گے، انٹراسٹی بس سروس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹراسٹی بس سروس کے کرایوں میں 20 فی صد تک اضافہ متوقع ہے، پٹرول ڈیزل اور دیگرسامان کی درآمدی ڈیوٹی بڑھ گئی ہے، اخراجات بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے پنڈی کا کرایہ 3800 سے 4 ہزار روپے، کراچی سے مانسہرہ کا کرایہ پانچ ہزار روپے، کراچی سے سکھر کا کرایہ ایک ہزار سے بڑھ کر1400 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔ انٹراسٹی بس سروس ایسوسی ایشن کے تحت کرائے بڑھانے کا حتمی فیصلہ جلد کیا جائےگا۔ مزید برآں خوردنی تیل کے ٹرکوں کے کرائے 22.50 فیصد بڑھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرکمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دیا جائے گا، سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔
واضح رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج رات سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا جائے گا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ ہوگا، پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 179.86روپے ہوگی، انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت پٹرولیم پر فی لیٹر 56 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں