ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنےوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔

آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سےبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کےلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں