’مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے‘ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی نیب کی درخواست میں مو ¿قف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں کیوں کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو طلب کیا جاتا ہے تو وہ پیش نہیں ہوتیں۔
نیب درخواست کے مطابق مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں تحقیقات جاری ہیں ، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ اس کے علاوہ نیب نے مریم نواز کو کیپٹن (ر) کے خلاف تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں ، مریم نواز کے نام پر کیپٹن (ر) صفدر نے سندر میں 109 ایکٹر اراضی خرید رکھی ہے۔
نیب کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے ، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی ہے ، 14 کنال ایک مرلے کی زمین رائیونڈ روڈ پر مریم نواز کے نام سے بنا رکھی ہے جب کہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں ، اس سلسلے میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 2020ئ میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم لاہور میں زیادہ تر پراپرٹیز ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں