یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد آصف زرداری وزارت عظمیٰ کے امیدوار تھے

لاہور (بیورو رپورٹ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے چئیرمین سینیٹ بننے کی صورت میں سابق صدر آصف علی زرداری وزارت عظمیٰ کے امیدوار تھے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اس طرح تو متوقع نہیں تھا، جو پچھلی دفعہ حکومت کے ساتھ ہوا اب اپوزیشن کے ساتھ ہوا۔
دونوں نے ایک ہی نسخہ استعمال کیا۔اگر یوسف رضا گیلانی جیت جاتے تو ان کا اگلا قدم صدر کے خلاف عدم اعتماد تھا،دوسرا اسپیکر کے خلاف تھا، ہارون الرشید نے انکشاف کیا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار آصف علی زرداری خود تھے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ووٹ کیوں نہیں دئیے کیونکہ سیاست آصف علی زرداری کے ہاتھ میں جا رہی تھی،مجھے اطلاعات ہیں کہ انہیں اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔
کریک ڈاو ¿ن ہو گا اور پٹائی ہو گی۔ان کے لیے حالات سازگار نہیں،ا ±نہیں اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہئیے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ پہلے ہوئی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔
حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ جبکہ بعد میں حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نتائج کا اعلان کیا ، جن کے مطابق حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں