سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی فہرستیں تیار ہیں، نئے آئی جی اسلام آباد سمیت ایس ایچ اوز بھی لگا دیے گئے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کی فہرستیں تیار ہیں اور نئے آئی جی اسلام آباد سمیت ایس ایچ اوز بھی لگا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کو مزید ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی اب یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ گرفتاریوں کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی فہرستیں تیار ہیں، نئے آئی جی اسلام آباد سمیت ایس ایچ اوز بھی لگا دیے گئے ہیں، عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے ، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام 7 بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

ادھرتحریک انصاف کی رہنماء داکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ میری والدہ کو حکومت کی جانب سے لاپتہ کیا گیا ہے ، میری والدہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے اغواء کیا گیا اور حکومت کی جانب سے شیریں مزاری کو لاپتہ کیا گیا ، آج میری ماں کو اس حکومت نے غیر قانونی طریقے آئینی طریقے سے اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا ، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں اس کے پیچھے آؤں گی ، یہ سمجھتے ہیں عورتیں آسان ٹارگٹ ہیں ، اگر میری ماں کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔
قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے بتایا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں