پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر سرکار کی مدعیت میں کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مملکت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف بات کرنے پر مقدمے کا اندراج ہوا، دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی، تضحیک، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد ملک کے حساس اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی، بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔

مدعی ایس ایچ او کے مطابق گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا۔ اسی دوران گراؤنڈ کی دیواروں پر جانور بنا کر ان پر عباررتیں تحریر تھی، ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں