فضل الرحمن، نوازشریف اورزرداری میں ٹیلی فونک رابطہ، سینٹ میں شکست کی

اسلام آباد( جنرل رپورٹر) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تین فیصلہ سازوں نے سر جوڑ لیے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن، نوازشریف اور ا?صف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماو ¿ں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا، چیئرمین سینیٹ انتخابات، ووٹ مسترد، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو وہ سب ووٹ کیسے مل گئی تینوں رہنماو ¿ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو چیک کیا جائے۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں