چیف اکانومسٹ ڈاکٹر زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) چیف اکانومسٹ ڈاکٹر زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر زبیر کے استعفیٰ دینے پر سابق وفاقی وزیر اسد عمرنے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر زبیر کو معاشی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ سے کم کرکے چار فیصد پر لانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟ حقائق کو دبایا نہیں جا سکتا۔

وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق ڈاکٹر زبیر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، انہوں نے استعفیٰ کے ساتھ ایک ماہ کا نوٹس دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں