او آئی سی کی شہید فلسطینی کے جنازے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

اسرائیل جو قابض طاقت ہے کی فلسطینیوں کے خلاف جاری زیادتیوں اور مظالم بند کرے،بیان

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے جنرل سیکرٹریٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہید ولید الشریف کے جسد خاکی کے سوگواروں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شرکا زخمی ہوئے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں شہید فلسطینی کے جنازے پراس وحشیانہ حملے اور اسلامی قبرستانوں کے تقدس کی بے حرمتی کو بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل جو قابض طاقت ہے کی فلسطینیوں کے خلاف جاری زیادتیوں اور مظالم بند کرے اور فلسطین میں مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں