جنوبی سوڈان: مویشی چوری کرنے کی کوشش میں 28 افراد ہلاک

خرطوم: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان میں مویشی چوری کرنے کی کوشش کے دوران اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی سوڈان کے ایک سکیورٹی اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی چوری کرنے کی کوشش میں 28 افراد مارے گئے۔

یہ واقعات شمالی یونیٹی ریاست کی لیر کاؤنٹی میں رونما ہوئے۔ اس کاؤنٹی کے کمشنر اسٹیفین ٹیکر کا کہنا ہے کہ حملہ وار نوجوان تھے اور ان کا تعلق پڑوسی علاقوں سے تھا۔ 18 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔ چرواہے اور ایک خاتون سمیت مقامی دس افراد بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ 2013 سے 2018 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی میں لیر کاؤنٹی کو بد ترین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس تنازع میں قریب چار لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں