مدھیہ پردیش میں ہندوؤں کی شرارت، مزار کے باہر بت نصب کرنے کی کوشش، حالات کشیدہ

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہندو مسلم فسادات معمول بننے لگے، ریاست مدھیہ پردیش میں انتہا پسند ہندوؤں کے مزار کے باہر بت نصب کرنے کی کوشش پر حالات کشیدہ ہو گئے۔

واقعہ نیم مچھ ضلع میں پیش آیا، جھڑپوں کے دوران پتھروں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے شیلز برسا دئیے۔ پرتشدد واقعات میں کئی گھروں اور پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فورسز نے نو افراد کو حراست میں لے کرمقدمات درج کر لیے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کچھ دیر کیلئے کرفیو لگا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں