فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ

فضل الرحمان، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تین فیصلہ سازوں نے سر جوڑ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا، چیئرمین سینیٹ انتخابات، ووٹ مسترد، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو وہ سب ووٹ کیسےمل گئے؟

تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو چیک کیا جائے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں