برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس19 مئی کو ہو گا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس19 مئی کو ہو گا۔

روسی خبر رساں ادارے نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ 5 ممالک پر مشتمل تنظیم برکس کے وزرائے خارجہ کی وڈیو کانفرنس 19 مئی کو ہو گی ، یہ تنظیم 5 ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں