کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کسٹم کا چھاپہ، کروڑوں روپے مالیتی آرٹیفیشل جیولری ضبط

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ کے گودام پر کسٹم نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری قبضے میں لے لی ۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد شدہ سامان چھ ٹرکوں کے ذریعے کسٹم ہاؤس منتقل کیا گیا ۔ گودام میں نان کسٹم پیڈ سامان موجود تھا۔ دکاندار دستاویزات فراہم کر کے سامان واپس لے جا سکتے ہیں۔

تاجروں نے کسٹم کی کارروائی کیخلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود چھاپہ مارا گیا، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی عدالتی حکم کے بعد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں