پنجاب سروس ٹربیونل نے پولیس انسپکٹر کی سزاختم کرتے ہوئے ضبط سروس بحال کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب سروس ٹربیونل لاہور نے غفلت کے مرتکب پولیس انسپکٹر کی سزاختم کرتے ہوئے ضبط سروس بحال کردی۔پنجاب سروس ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس (ر) عاطر محمود نے اپیل نمٹا دی۔پولیس انسپکٹر کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے۔

دوران سماعت ٹربیونل کے جج نے کہا کہ کیوں نہ اپیل کو زائد المیعاد ہونے کی بنا پرسماعت کے بغیر مستردکردیاجائے ،سزاکے دس سال بعد اپیل کیسے سنی جاسکتی ہے۔

درخواست گذار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس رولز میں اپیل دائر کاوقت مقررنہیں،محکمے نے غفلت برتنے پر سماعت کا موقع دئیے بغیرمجموعی طور پرتین سال سروس ضبط کی، استدعا ہے ٹربیونل محکمہ پولیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت نے پولیس انسپکٹر کی دس سال زائد المیعاد اپیل منظور کرلی اور درخواست گذار کی ضبط کی گئی سروس بحال کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں