کراچی،ضلع سائوتھ میںپولیس اوررینجرزکی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن ،متعددافرادکوحراست میں لے لیاگیا

کراچی(کرائم ڈیسک) ضلع سائوتھ میںپولیس اوررینجرزکی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران متعددافرادکوحراست میں لے لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن صدر کے علاقے ہجرت کالونی اور کلفٹن کے علاقے شاہ رسول میں کیا گیا، آپریشن میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق آپریشن کے دوران ہوٹلوں میں بیٹھے لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، دوران آپریشن متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں جن میں 21 مرد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں